اسلام آباد ،قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم خلیق عرف ملنگی قلیل وقت میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے ٹریس ،گرفتار کرلیاگیا

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اسلام آباد،لوہی بھیر اور ہومی سائیڈ پولیس ٹیم نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم خلیق عرف ملنگی کو قلیل وقت میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 24 اکتو بر 2021کو تھانہ لو ہی بھیر کے علاقے مکان نمبر 986گلی نمبر 45 بحر یہ ٹاؤن فیر فائیو اسلام آباد میں ملزم خلیق عرف ملنگی نے محمد ارسلان کو اسلحہ آ تشیں سے فائرنگ کرکے قتل اور اس کے والدہ کو زخمی کر دیا،بعد از وقوعہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، جس کی بابت تھانہ لو ہی بھیر پولیس نے مقدمہ نمبر 558مورخہ24 اکتوبر2021بجرم 302.449.324ت پ درج کیا,ڈی آئی جی آپریشنز نے وقوعہ کا نوٹس لیا،ایس پی رورل عثمان ٹیپو نے ایس ڈی پی او کی زیرنگرانی تھا نہ لو ہی بھیر اور ہو می سائیڈیو نٹ کے افسران و جو انو ں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیکر وقوعہ میں ملٹ ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جنھوں نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزم خلیق عرف ملنگی کو قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کرلیا،ملزم خلیق بحریہ ٹاؤن میں پہلے ایک زیر تعمیر مکان چوکیدار بھی رہ چکا ہے، ملزم اور مقتول کے درمیان میں پہلے سے ہی رنجش چلی آ رہی تھی، ملزم خلیق نے غصے میں آکر پسٹل سے فائرنگ کرکے مقتول کو قتل اور اس کی والدہ کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا اور موقع سے روپوش ہو گیاتھا، مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کو ثر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت کی مقدمہ کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں