تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شہری کے گھر سے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شہری کے گھر سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے شہری کے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے ملزم کے خلاف عثمان نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم ہمنان کو گرفتارکرلیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں