تھانہ نیوٹائون پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا،چوری شد ہ موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ نیوٹائون پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتارکر کے چوری شد ہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونیوٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم ذیشان سرور کو گرفتارکرلیا،ملزم سے چوری شد ہ موٹرسائیکل برآمد ہوا، ایس ایچ اونیوٹائون نے بتایاکہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیاجائیگا،ایس پی راول کا کہناتھاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں