تھانہ صدر واہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ صدر واہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصدرواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ مطلوب اشتہاری مجرم نصیر خان کوگرفتارکرلیا، ایس ایچ اوصدرواہ نے بتایاکہ اشتہاری مجرم نصیر خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محمد عرفان کو اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی عمران شہزاد کے مدعیت میںجولائی 2021تھانہ صدرواہ میں درج کیاگیاتھا،اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوصدرواہ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں