نیوزی لینڈ پر بھی پاکستانی ٹیم کی دھاک بیٹھ گئی

بھارت کیخلاف تاریخی فتح کے بعد کیوی کپتان نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

شارجہ(انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ پر بھی پاکستانی ٹیم کی دھاک بیٹھ گئی، بھارت کیخلاف تاریخی فتح کے بعد کیوی کپتان نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ہونے والی عبرت ناک شکست کے بعد کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت مضبوط ہے، پاکستان کو بہترین باولنگ اٹیک کا ایڈوانٹج حاصل ہے۔
کین ولیمسن کے مطابق بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان اب فیورٹ بن چکا۔

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق منگل 26 اکتوبر کو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا ۔ 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا ،7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا ،10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی اور 11 نومبر دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ،14 نومبر کو فائنل دبئی میں کھیلا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں