میری شہرت میرے بچوں کی زندگی تباہ کر سکتی ہے، شاہ رخ کی پرانی ویڈیو وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ماضی میں اپنی شہرت کے اپنے بچوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق گفتگو کر چکے ہی?ں اور ان کا ماضی میں دیا گیا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میرا سب سے بڑا خوف میری شہرت کا میرے بچوں پر پڑنے والا اثر ہے، میں امید کرتا ہوں کہ میرے بچے میرے سائے سے باہر رہ کر زندگی گزاریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا نام میرے بچوں کی زندگی کو تباہ کرسکتا ہے اور میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ ایسا ہوں۔بھارتی میڈیا پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ایسا ہی کچھ حقیقت بن چکا ہے۔خیال رہے کہ آریان کو ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں 2 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا، آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائیکورٹ میں 26 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں