مردانگی‘ کی تشریح عورت کے لباس سے شروع ہوکر وہیں ختم ہوتی ہے، میرا سیٹھی

لوگ ’مردانگی‘ کی تشریح کو بڑا کرنے سمیت اپنی سوچ کو بھی بڑھائیں، اداکارہ

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ، لکھاری و میزبان میرا سیٹھی نے کہا ہے کہ حالیہ دور میں ’مردانگی‘ کی تشریح اتنی مختصر ہوچکی ہے کہ وہ عورت کے لباس سے شروع ہوکر وہیں پر ختم ہوتی ہے۔ایک انٹرویو میں میرا سیٹھی نے حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کے بعد اپنے اور دیگر ساتھی خواتین کے لباس پر ہونے والی تنقید پر بات کی اور کہا کہ بعض لوگوں نے ان کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس کیے۔
میرا سیٹھی نے بتایا کہ ان کی اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تصویر پر ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ ’اب اگر وہ مردانگی کے ہاتھوں پر مجبور ہوکر کچھ کردیا یا کہ دیا تو پھر آپ بولیں گی‘۔انہوں نے سوال کیا کہ ’مردانگی‘ کے ہاتھوں مجبور ہوکر کچھ کرنے کا ’آئیڈیا‘ کیا ہی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب ’مردانگی‘ کی تشریح اتنی مختصر ہو چکی ہے کہ ان کی ’غیرت‘ اور مردانگی عورت کے لباس سے شروع ہوکر وہیں پر ختم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں مذکورہ آدمی کا کمنٹس نامناسب لگا، جس کی وجہ سے انہوں نے آواز اٹھائی۔انہوں نے لکھا کہ پاکستانی معاشرے میں ایک خودمختار عورت اور روادار آدمی دونوں رہ سکتے ہیں مگر لوگوں نے مردانگی کو اتنا محدود کردیا ہے کہ عورت کے لباس میں اگر کسی کو شوخی نظر آتی ہے تو ’مردانگی‘ کو ٹھیس پہنچتی ہے۔انہوں نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ ’مردانگی‘ کی تشریح کو بڑا کرنے سمیت اپنی سوچ کو بھی بڑھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں