پاک بھارت کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوا، اکشے کمار

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے 24 اکتوبر کی شب ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ پر مختصر کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میچ سے لطف اندوز ہوئے۔اکشے کمار ان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاکستان اور بھارت کامیچ اسٹیڈیم میں دیکھا ۔
میچ کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اکشے کمار کے ساتھ مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان سے میچ سے متعلق بھی دریافت کیا۔مختصر ویڈیو میں اکشے کمار کو بھارت کی شکست کے بعد اسٹیڈیم سے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران عامر خان انہیں روک کر گلے لگانے کے بعد ان سے میچ سے متعلق دریافت کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار نہ چاہتے ہوئے بھی مسکراتے ہوئے جواب دے رہے ہیں وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

ویڈیو میں اکشے کمار کو بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ سے افسردگی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے ویڈیو بنانے کے لیے باکسر عامر خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔باکسر کی جانب سے اکشے کمار کے ساتھ بنائی گئی مختصر ویڈیو بولی وڈ اداکار کے افسردہ چہرے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ، دوسری جانب ٹوئٹر پر اکشے کمار کی میمز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ٹوئٹر پر اکشے کمار کی شیئر کی گئی میمز میں انہیں اپنی قومی ٹیم کی شکست پر حیران و پریشان دکھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں