ایسا لگتا ہے پاکستان میںکوئی حکومت نہیں،پاکستان آٹو پائلٹ بن کر چل رہا ہے‘احسن اقبال

مہنگائی سے پاکستان میں غریب کا چولہا بجھ چکا ہے ،سفارتی سطح پر ہم بدترین تنہائی کا شکار ہیں

نارووال(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ساراپاکستان مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے اور عمران خان خود ملک چھوڑ کر بیرون ملک بھاگ گئے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی سے پاکستان میں غریب کا چولہا بجھ چکا ہے ،سفارتی سطح پر ہم بدترین تنہائی کا شکار ہیں ،حکومت کی داخلہ پالیسیوں نے ملک کے اندر بھی انتشار پیدا کر دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت ملکی مسائل حل کرنے کے بجائے سیر سپاٹے کر رہی ہے ، ایسے لگتا ہے کہ پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے اور پاکستان آٹو پائلٹ بن کر چل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں