ایک ہفتہ کے دوران ڈالربلندی پر پرواز کرتا رہا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.15روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی (کامرس ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.15روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 172.85روپے سے بڑھ کر174روپے اور قیمت فروخت172.95روپے سے بڑھ کر174.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں90پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 172.80روپے سے بڑھ کر173.70روپے اور قیمت فروخت173.30روپے سے بڑھ کر174.20روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے بڑھ کر201روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر202روپے پر جا پہنچی جبکہ2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 235.50روپے سے بڑھ کر238روپے اور قیمت فروخت237.50روپے سے بڑھ کر239.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو لہ قدر50پیسے بڑھ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں