مہوش حیات نے تمغہ امتیاز ملنے پر ناقدین کے اعتراضات مسترد کردیئے

مجھے ایوارڈ اس لیے ملا کیوں کہ میری فلم نے 160 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا‘ ادکارہ

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے صدارتی تمغہ امتیاز ملنے پر ناقدین کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہوش حیات نے ناقدین کے اعتراضات پر کہا کہ ’ مجھے ایوارڈ اس لیے ملا کیوں کہ میری فلم نے 160 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا‘۔

‘انہوں نے کہا ’میں نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے میں سب سے زیادہ کام کیا، اس کی وجہ سے ہی میں پاکستان کو چھوڑ کر کہیں اور کام کرنے نہیں گئی‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ 2019 کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا گیا تھا۔مہوش کو تمغہ امتیاز ملنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ وجہ پوچھی گئی تھی کہ اآخر اداکارہ کو کس بنیاد پر صدارتی اعزاز سے نوازا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں