پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارکر سلطان عرف مہک ملک سمیت 11افرادکو گرفتار کر لیا

لاہور(شوبز+کرائم ڈیسک) پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارکر سلطان عرف مہک ملک سمیت 11افرادکو گرفتار کر لیا ۔

بتایا گیا ہے کہ سندر پولیس نے موہلنوال کے علاقے میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ ما کرمہک ملک اور ڈانس کے شوقین 11 افراد کو حراست میں لے لیا ،پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں رقص و سرور کی محفل جاری تھی جس میں مہک ملک اپنی پرفارمنس دے رہی تھی، پولیس نے موقع سے اسلحہ اور شراب کی بھاری کھیپ پکڑ لی شادی کی ۔پولیس کے مطابق تقریب کے دوران مہک ملک ڈانسر کو پرفارمنس کے لئے بلایا گیا تھا ،سلطان عرف مہک ملک سمیت 11 افراد خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں