سکھر میں معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انتہائی دلخراش واقعہ

ملزمان نے مقامی گلوکار کو جھوٹے الزام میں پھنسانے کیلئے معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ایف آئی اے کی کاروائی میں 4 افراد گرفتار

سکھر (کرائم ڈیسک) سکھر میں معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انتہائی دلخراش واقعہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سکھر میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے وابستہ صحافی ذیشان شاہ کی رپورٹ کے مطابق سکھر میں 4 ملزمان کی جانب سے ایک مقامی گلوکار کو جھوٹے الزام میں پھنسانے کیلئے انتہائی گھناونا قدم اٹھایا گیا۔
ملزمان نے ایک معصوم بچے کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی پھیلا دی۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرام سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت قاسم، ہیبت خان، شاہد حسین، فراز شیخ کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب جی این این نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں چائلڈ پورنوگرافی کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔

ایف آئی اے نے چائلڈ پورنو گرافی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ملزم نے کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزم کے خلاف ایک بچی نے شکایت درج کروائی تھی۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے بچی کی شکایت پر احمد شاہ نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم بچی کو ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرکے پیسے بٹورتا رہا۔ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے متعدد بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو برآمد ہوئی ہیں۔ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں