مستونگ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، نو مبینہ دہشتگرد مارے گئے

مستونگ (نیوز ڈیسک) ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے روشی میں آپریشن کیا ہے، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوفیں اور 20 کلو دھماکا خیز مواد شامل ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور 2 گولے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں