پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات صبح ساڑھے نو بجے سے 4 بجے تک کاروبار ہوگا ،جمعہ کومارکیٹ کا پہلا سیشن صبح سوا نو بجے سے 12 بجے تک ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جمعہ کودوسرا سیشن ڈھائی بجے سے 5 بجے تک ہوگا۔اعلامیے کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 25 اکتوبر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں