عاصم اظہر کا ڈھکے چھپے الفاظ میں علی عظمت کو جواب

اگر آپ فن کا احترام نہیں کرتے تو فن بھی آپ کی عزت نہیں کرے گا، گلوکار

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے ڈھکے چھپے الفاظ میں علی عظمت کو ان کے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ اگر آپ فن کا احترام نہیں کرتے تو فن بھی آپ کی عزت نہیں کرے گا۔عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں علی عظمت کا نام واضح نہیں کیا لیکن ان کا یہ پیغام گلوکار کے حالیہ بیان کے بعد ہی سامنے آیا ہے لہٰذا یہی کہا جارہا ہے کہ عاصم اظہر نے علی عظمت کو جواب دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں