جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے شہر اتسونومیا میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جاپان کے شہر اتسونومیا میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز جاپان کے صوبے توچیکی میں تھا۔

زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ زلزلے کے بعد سے آخری اطلاعات ملنے تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں