مذاکرات میں سنجیدگی دکھانے کیلئے امریکا کو ظالمانہ پابندیاں ہٹانا ہوں گی ، ایرانی صدر

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات نتیجہ خیز ہونا چاہئیں۔ ایران کبھی بھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا۔

اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک نتیجے پر مبنی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے، مذاکرات میں سنجیدگی دکھانے کے لیے امریکا کو بھی ظالمانہ پابندیاں ہٹانا ہوں گی۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ افغانستان میں ان کا منصوبہ استحکام کا ہے جبکہ امریکہ وہاں مزید تقسیم پیدا کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں