نور حسن ڈرامہ “قسمت “میں عائزہ اعوان اور حرا مانی کے مد مقابل نظر آئیںگے

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار نور حسن بہت جلد اسکرین پر عائزہ اعوان اور حرامانی کے مد مقابل نئے ڈرامہ “قسمت”میں منیب بٹ کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے۔ ڈرامہ نیکسٹ لیول پروڈکشز کی پیش کش ہے جس کی کہانی سیما مناف نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایات سید علی رضا اسامہ نے دی ہیں۔ ڈرامے کی کہانی اس بات کا احاطہ کیے ہوئے کہ کس طرح ایک فیصلہ آپ کی زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے۔

ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے نورحسن کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کا حصہ بن کر بہت لطف آیا، اس ڈرامے میں میرا کردار ایک بہت ہی ذمہ دار اور اپنی ذا ت کی نفی کرنیوالے شخص کا ہے، مگر ایک فیصلہ بہت کچھ بدل کر رکھ دیتا ہے، اداکار کا کہنا تھاکہ عائزہ اعوان ، حرامانی اور منیب بٹ کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ اور کریو بھی بہت مہربان اور اچھے تھے۔ دڑامے کی دیگر کاسٹ میں صبا فیصل، کنزہ ملک، خالد انعم اور آمنہ ملک شامل ہیں، ڈرامہ بہت جلدنشر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں