امریکا میں جنسی زیادتی کا انتہائی دلخراش واقعہ

چلتی ٹرین میں کئی مسافروں کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ٹرین میں موجود کسی شخص نے خاتون کو بچانے کی کوشش نہ کی

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں جنسی زیادتی کا انتہائی دلخراش واقعہ، چلتی ٹرین میں کئی مسافروں کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ان دنوں امریکی میڈیا پر جنسی زیادتی کے ایک کیس نے خاصی ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست پنسلوینیہ میں کئی افراد کے سامنے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، لیکن کسی شخص نے خاتون کو بچانے یا پولیس کو اطلاع کرنے کی زحمت نہ کی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ایک مسافر ٹرین میں پیش آیا۔ ملزم نے ٹرین میں موجود خاتون پر کئی افراد کی موجودگی میں حملہ کیا اور سب سے سامنے کپڑے پھاڑ کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس دوران ٹرین میں موجود مسافر یہ دلخراش واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھتے رہے، لیکن کسی بھی شخص نے آگے بڑھ کر حملہ آور کو نہ روکا، نہ پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں ٹرین کمپنی کے ایک ملازم نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس ابتدائی تفتیش کے دوران ٹرین میں نصب کیمروں کی فوٹیج حاصل کر چکی جس میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانا ثابت ہوا ہے جبکہ متاثرہ خاتون اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں