مزید دو خانز بی جے پی کی ہِٹ لسٹ پر ہیں، کمال راشد خان

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بعد اب عامر خان اور سلمان خان بی جے پی کی ہِٹ لسٹ پر ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے ذرائع کا بتانا ہے کہ مزید 2خان ستارے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہٹ لسٹ میں ہیں۔کمال راشد خان نے کہاکہ وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعوی کردیا کہ یہ خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں