ملتان،ضلعی انتظامیہ نے 10 ہزار کلو سرکاری چینی خرد بردکرنے کی کوشش ناکام بنا دی،ڈیلر کا گودام سیل

ملتان(نیوز ڈیسک) ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے 10 ہزار کلو گرام سرکاری چینی خرد بردکرنے کی کوشش ناکام بناکر ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پیر کے روز جعلی ریٹیلرز کے ذریعے 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری چینی غائب کرنے والے ڈیلر راشد اسماعیل کو پکڑ کر اس کا گودام سیل کر دیا۔
ڈیلرنے بوگس ریٹیلرز رجسٹرڈ کراکے 200 بوری سرکاری چینی وصول کررکھی تھی جس پراس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیاہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہریوں کو ہر صورت 90 روپے کلو چینی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی اورخرد برد کرنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکارچینی خرد برد کرنے والے ڈیلر کے گودام کو سیل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حق پر ڈاکہ مارنے والے مافیا کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں