بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،15افراد ہلاک،فوج طلب

کیرالہ کے ضلع کوٹائم میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی، ملبے تلے دبے 20 لاپتہ افراد کی تلاش جاری

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 15 افراد جان سے گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کیرالہ کے ضلع کوٹائم میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی، ملبے تلے دبے 20 لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ادھر ضلع ادوکی میں بارش سے مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوئے ۔بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سیکیرالہ کے 5 اضلاع میں سخت موسم کا ریڈ الرٹ اور 7 اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ۔بھارتی محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں منگل تک تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے ریاست اترکھنڈ میں بھی پیر کو شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں