راولپنڈی،تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کارروائی ،رقص و سرود کی محفل سجانے،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 12ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے رقص و سرود کی محفل سجانے،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 08خواتین سمیت 12ملزمان گرفتارکرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رقص و سرود کی محفل سجانے اورساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر08خواتین سمیت 12ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں علی رضا، شہباز علی، محمد پرویز، محمد اعجاز جبکہ خواتین میں تسمیہ کنول،سعدیہ، صنم، عروسہ، قرة العین، نہیاء،بسمہ اور مقبول بوستان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی صدرنے ایس ایچ اوصدر بیرونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں