ایران میں17سال کی عمرمیں گرفتار کیے گئے نوجوان کی پھانسی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک بار پھرملتوی کردی گئی

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں حکام نی17 سال کی عمرمیں گرفتار کیے گئے ایک نوجوان کی پھانسی کوایک بار پھر ملتوی کر دیا ہے۔اس شخص کی جان بچانے کی بین الاقوامی سطح پر اپیلیں کی گئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ارمان عبدالعلی کی سزائے موت پراتوارکی صبح عمل درآمد کیا جانا تھا اور اس کو تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا لیکن اس کو دوبارہ روک دیا گیا ہے اور اس نوجوان کو واپس جیل بھیج دیا گیا ۔

مگراخبار نے مزید وضاحت نہیں کی ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران میں یہ دوسرا موقع ہے جب 25 سالہ عبدالعلی کی پھانسی ملتوی کر دی گئی ہے۔اس کو 2014 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایک ایرانی عدالت نے اس کو اپنی گرل فرینڈ کے قتل کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں