پوپ فرانسس کا ہر کسی کے لیے طے شدہ بنیادی آمدنی اور مختصر اوقات کار کا مطالبہ

بنیادی آمدنی تمام انسانوں کی بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی کی ضامن ہو گی ،ویڈیو پیغام

پیرس (امٹرنیشنل ڈیسک) کیتھولک مسیحییوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ہر کسی کے لیے طے شدہ بنیادی آمدنی اور مختصر اوقات کار متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ بنیادی آمدنی تمام انسانوں کی بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی کی ضامن ہو گی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عوامی تحریکوں کے چوتھے عالمی اجتماع کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پوپ فرانسس نے بین الاقوامی سطح پر کام کے اوقات مختصر کیے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں یہ اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

پاپائے روم کے مطابق بنیادی آمدنی تمام انسانوں کی بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی کی ضامن ہو گی اور کارکنوں کے اوقات کار میں کمی سے روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جا سکے گا۔ پوپ فرانسس نے اس امر کی مذمت کی کہ بہت سے انسان تو بہت زیادہ محنت کرنے پر مجبور ہوں اور کارکنوں کی بہت بڑی تعداد کو روزگار دستیاب نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں