راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں،13ملزمان گرفتار،اسلحہ بر آمد

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی13ملزمان گرفتارکر کی07پسٹل ، 04خنجر ،01کلاشنکوف ،01رائفل،01آہنی مکہ اورگولیاں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتارکر لیا، ملزمان محسن اورعلی کے قبضہ سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن جبکہ ملزمان زنیر ،وقاراورآصف کے قبضہ سی03خنجر برآمد ہوئے ،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان توقیر اورساجد کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سی02پستول 30بور معہ ایمونیشن کرلیے ،ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وسیم کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سی01رائفل 30بورپشپشانمامعہ ایمونیشن اور01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سید فرقان کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرلی،ایس ایچ مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزم محمد آشان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن اور ملزم راجہ کرم داد کے قبضہ سی01آہنی مکہ برآمد ہوا، ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بشارت کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، جبکہ ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فہد کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01خنجر برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں