راولپنڈی،تھانہ مندرہ کے علاقہ بھکر اڈہ کے قریب گڑھے سے 5 سالہ بچی کی نعش ملنے کا واقعہ

واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر کامران عامر اور دیگر افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ مندرہ کے علاقہ بھکر اڈہ کے قریب گڑھے سے 5 سالہ بچی کی نعش ملنے کا واقعہ،واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر کامران عامر اور دیگر افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے بیان کیاکہ بچی دوپہر سے لاپتہ تھی جسکی تلاش کے لئے نکلا تو پانی کے گڑھے سے بچی کی نعش ملی جس کی گردن پر رگڑ کا نشان تھا ،واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر کامران عامر اور دیگر افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے،بچی کی نعش کو ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے،واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا، تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدرکامران عامرکا کہناتھاکہ معصوم بچوں کے قتل جیسا فعل ناقابل برداشت اور افسوسناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں