صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کا لاہور میںٹورنامنٹس کے لئے خیبرپختونخوا کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان

پشاور(اسپورٹس ڈیسک) خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن نے لاہور میں ہونیوالے چار ٹورنامنٹس کے لئے خیبرپختونخوا کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے ٹیم کا اعلان کیا جس میں پاکستان کے ٹاپ رینکنگ کھلاڑی شامل ہیں خیبرپختونخوا کی ٹینس ٹیم میں برکت اللہ ‘کاشان عمر ‘حامد اسرار‘کامران ‘ عزیر ‘حمزہ رومان‘شایان‘شاہ سوار‘حسام‘عبداللہ ‘شاکر ‘حمزہ رحمان ‘سالار خان ‘ اسرار گل‘اسد اللہ ‘ثاقب عمر ‘عاقب عمر ‘زوہیب خان‘عبداللہ اور انعام اللہ شامل ہیں صوبائی سیکرٹری عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ہونیوالے سیفائر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ ‘ایچی سن کالج نیشنل ٹینس چیمپئن شپ ‘آل پاکستان نیشنل ٹینس چیمپئن شپ اور آل پاکستان دوسری ٹینس چیمپئن شپ کے لئے صوبائی ٹینس ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ چیئرمین صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘صدر ڈی آئی جی سلیم مروت اور سینئر نائب صدر فرحت عباس کی ہدایات کی روشنی میں چار مقابلوں کے لئے صوبائی ٹیم کا انتخاب کیا گیاہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ خیبرپختونخوا کی ٹیم ان مقابلوں میں شامل کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کھلاڑی انڈر6 سے انڈر18 تک کے مقابلوں میں شرکت کریں گے جبکہ ان مقابلوں میں مینز ڈبلز کیساتھ ویٹرنز مقابلے بھی ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں