پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ 9 نومبر سے شروع ہو گا

ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے،مدثر آرائیں

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ 9 نومبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہو گا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں پانچ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر -13، گرلز انڈر-15، گرلز -17، گرلز-19 اور یونیورسٹی (اوپن) کیٹیگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

منیجرز میٹنگ 8 نومبر کو ہو گی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ٹیمیں اپنی اپنی رجسٹریشن 2 نومبر تک کروا سکتی ہیں مزید معلومات کے لئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں