ہمارے ہاں تولوگ کسی کو خوش بھی نہیں دیکھ سکتے ‘ نیلم منیر

ہر کسی میں سے خامی نکالنا فیشن بن چکا ہے ‘ خوبرو اداکارہ کی گفتگو

لاہور(شوبز ڈیسک)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے عجیب صورتحال ہے کہ لوگ کسی کو خوش بھی نہیںدیکھ سکتے ،ہر کسی میں سے خامی نکالنا فیشن بن چکا ہے ،ویسے لوگ کہتے ہیں ہمارے وقت نہیںہے لیکن دوسروں کی برائیاں کرنے اور خامیاں نکالنے کے لئے لوگوں کے پاس وقت ہی وقت ہے ۔

ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ اگر کوئی خوش رہتا ہے شوخ و چنچل ہے تو وہ بھی لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے ،اگرکوئی سنجیدہ رہتا ہے اور اپنے کام سے کام رکھتاہے تو اسے مغرور اورپتہ نہیں کن کن القابات سے نوازا جاتاہے ۔

انہوںنے کہا کہ سمجھ نہیں آتی لوگ دوسروں پر نظر رکھنے کے لئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں اور اس کے ساتھ یہ بھی کہتے ہیںہمارے پاس تو وقت ہی نہیں ہوتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں