پشاور (ا ±بیورو رپورٹ) پورے ملک میں اب ایک ہی دن عید اور روزے کا اہتمام ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رو ¿یت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اپنے دورہ پشاور کے موقع پر جامع مسجد قاسم علی خان کے امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے خیر سگالی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں علمائ کے درمیان اسلام کے پیغام امن محبت رواداری اور مذہبی ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کو کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عبدا لخبیر آزاد کی قیادت میں آنے والے وفد کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا اورعبد الخبیر آزاد کو مرکزی رو ¿یت ہلال کمیٹی پاکستان کا چیئر مین بننے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران ملک پاکستان کی خوشحالی ترقی اور سلامتی کیلئے اورعالم ا سلام کے اتحاد کیلئے دعا بھی کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں علمائ نے چاند کمیٹی کے مسئلے کومنتقی انجام تک پہنچانے سےمتعلق رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ایک ہی دن عید اور روزے کا اہتمام کریں گے، مفتی شہاب الدین سے ملاقات میں اہم امور سے متعلق مشاورت ہوئی ہے ، علمائ کے پلیٹ فارم سے ملکی وحدت کو یقینی بنائیں گے۔
پورے ملک سے شہادتیں وصول کریں گے،رویت ہلال کمیٹی کا کام شرعی ہے۔ جبکہ ملاقات کے بعد مفتی پوپلزئی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی ملاقات ہے، عید اور رمضان میں وحدت ہونی چاہیے، ایوان بالا میں ایک ہی روز اور عید اور رمضان سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں، ایک ہی روز عید اور رمضان شرعی شہادتوں کی روشنی میں فیصلے کیے جائے تو خوشی ہوگی، غیر شرعی و غیر آئینی اقدامات کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کو حال ہی میں مفتی منیب الرحمان کی جگہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ مفتی پوپلزئی سے بات چیت کر کے ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز اور عید منانے کی کوشش کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے30اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے
ہفتے کو مینار پاکستان کا جلسہ ظلم کے خلاف ریفرنڈم ہوگا: عمران خان
شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو ہم مداخلت کریں گے: چیف جسٹس عمر عطا بندیال
الیکشن اکٹھے ہوں گے تو ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل جمعرات کو ہوگا
شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال کی نماز جنازہ ادا، صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
آج ڈمی پارلیمان میں حکومت نے عدلیہ پر حملہ کردیا
پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے ، ترقی کے دشمنوں کوشکست فاش ہوگی : وزیراعظم
پنجاب میں انتخابات،پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج