عرب اسلامی ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی

اسلامی مملکت کے شہریوں نے بھارت کو مسلمانوں کا قاتل قرار دے دیا، بھارت کو سبق سکھانے کیلئے معاشی بائیکاٹ کرنے کی اپیل

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب اسلامی ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی، اسلامی مملکت کے شہریوں نے بھارت کو مسلمانوں کا قاتل قرار دے دیا، بھارت کو سبق سکھانے کیلئے معاشی بائیکاٹ کرنے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام اور دیگر علاقوں میں معصوم مسلمانوں کی شہادت کے بعد بیشتر عرب ممالک کی عوام میں بھارت کیخلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
اسی باعث عرب ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عرب ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا ٹوئٹر ٹرینڈ بنایا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے خطے میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بن گیا۔ اس ٹرینڈ کا حصہ بننے والے عرب ممالک کے شہریوں کی جانب سے بھارت کی مسلمان مخالف پالیسیز کی بھرپور مذمت کی گئی، مطالبہ کیا گیا کہ بھارت مسلمانوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ بند کرے۔

بھارت کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والے عرب شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارت مسلمانوں کا قاتل ہے۔ واضح رہے کہ عرب اسلامی ممالک بھارتی مصنوعات کیلئےایک بڑی مارکیٹ ہے۔ ان ممالک کے شہریوں کی جانب سے چلائی گئی بائیکاٹ مہم کو بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں