34

راولپنڈی پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب9 ملزمان گرفتارکر لئے

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی2 مقدمات میں مطلوب9 ملزمان گرفتارکر لئے ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر2افراد کو قتل اور2خواتین سمیت03افراد کو زخمی کر دیا تھاتھانہ نصیرآبادپولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم شہباز، تیمور اور بلال کو گرفتار کر لیا ملزمان نے 10 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چاکرہ کے علاقے میں ایک شخص کو قتل جبکہ2 خواتین سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا تھاواقعہ کا مقدمہ اظہر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ادھر تھانہ صادق آبادپولیس نے عاصم نامی لڑکے کو قتل کرنے والی6ملزمان نعمان، نقاش، سید علی رضا، محمد عمیر، محمد احسن اورمحمد صدیق کو گرفتار کر لیا ملزمان نے شادی کی تقریب میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے عاصم کو قتل کر دیا تھا، مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد محمد بنارس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھاپولیس کے مطابق ملزمان سے 4 پستول30بور مع ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں