چین، شینزو13 انسان بردار خلائی مشن 6 ما ہ تک خلا میں قیام کر یگا

خلا ئی عملہ میں خا تون خلا باز بھی شامل،مشن کا مقصد خلائی اسٹیشن کے مختلف امور کی فعالیت کا جائزہ لینا ہے، رپورٹ

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ پہلی مر تبہ6 ماہ تک خلا میں قیام کر نے والے شینزو -13 انسان بردار خلائی مشن کو (آج)ہفتہ کورروانہ کیا جائیگا، مشن کے ساتھ جانے والے عملے میں خلاباز زائی ڑی گانگ ، وانگ یا پھینگ اور یے گوانگ فو شامل ہوں گے اس حوا لے سے پر یس کا نفرنس میں بتا یا گیا کہ شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن پانچ امو رسر انجام دیگا، اس مشن میں شریک خلا باز پہلی بار چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مشن کے ساتھ خاتون خلا باز جارہی ہیں، مشن کے ساتھ جانے والی خلاباز وانگ یا پنگ چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والی چین کی پہلی خاتون خلاباز بھی بنیں گی۔ شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن کے ذریعے ، خلائی اسٹیشن کے مختلف امور کی فعالیت کا جائزہ لیا جائے گا۔شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن کی تکمیل کے بعد ، پورے نظا م کا ایک جامع جائزہ لایا جائے گا اور خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے آخری مراحل کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں