صوبہ سندھ میں آج سے سی این جی اسٹیشنز 10 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

سی این جی اسٹیشنز16 اکتوبر صبح 10 بجے سے 25 اکتوبر کی رات 8 بجے تک بند رہیں گے: سوئی سدرن گیس کی جانب سے اعلامیہ جاری
کراچی (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ میں آج سے سی این جی اسٹیشنز 10 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سی این جی اسٹیشنز16 اکتوبر صبح 10 بجے سے 25 اکتوبر کی رات 8 بجے تک بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

جمعہ کے روز سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں ‏مشکلات درپیش ہیں۔ ایس ایس جی سی کے اعلامیہ کے مطابق گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ 16 اکتوبر صبح 8 بجے ‏سے 25 اکتوبر پیر رات 8 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں