مریم بھارتیوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے، سینئر صحافی کا مریم نواز پر ..

لاہور (بیورو رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر الزام لگایا ہے کہ مریم نواز بھارتیوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں، اور اسی لیے یہ نریندر مودی کیخلاف بات نہیں کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ مریم کہتی ہے کہ ”ہم نے گھر میں گھس کر مارا“، یہ خاتون نریندر مودی کی زبان بولتی ہے، مودی کیخلاف بات تو ایک طرف یہ بھارتیوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے، اگر خدانخواستہ یہ خاتون اقتدار میں آ گئی تو ملک کا بہت برا حال ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا حال اس وقت بھی اچھا نہیں ہے، نوکریاں نہیں ہیں ، معیشت ترجیح نہیں ہے، ایک دوسرے سے دست و گریباں و انتقامی کارروائیاں چل رہی ہیں، کوئی خاص کام نہیں حکومت کا لیکن اگر اس خاتون کو اقتدار مل گیا تو ملک کا بہت برا حال کرے گی۔انہوں نے مزید کیا کہا ، دیکھیں :مریم نواز نے گزشتہ روز ڈسکہ میں عوامی اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوشہرہ میں ہم نے ان کے گھر میں گھس کر مارا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کی دھندمیں نظرآنیوالی سیاسی بصیرت کوسلام پیش کرتی ہوں۔ عمران خان کےوزرااورمشیروں کوسلام پیش کرتی ہوں۔ عمران خان نےڈسکہ کےالیکشن کوپورےپاکستان کاالیکشن بنادیا۔ پاکستان کےعوام نے2018میں ایک باردھوکاکھالیا۔ اس بار (ن) لیگ کےکارکنوں نےووٹ چوری ہونےنہیں دیا، میرے 2شیروں نےووٹ چوروں کوپکڑا،عادل اورعطائ اللہ تارڑ کو شاباش۔
عوام جاگ رہےہوں تو ووٹ چورکی کوئی ترکیب کامیاب نہیں ہوتی، پولنگ روکی گئی تو شیروں نے پولنگ اسٹیشنزکےدروازے توڑ دیئے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ہار گئی ہے۔ ڈسکہ اوروزیرآباددورکی بات،نوشہرہ میں گھس کےمارا۔ ووٹ چوروں سےکہتی ہوں ،شرم کروحیاکرو۔ ڈسکہ کےعوام نےووٹ چوروں اورخوف و ہراس کوشکست دی۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ جاں بحق بچے کے والد سے اظہارافسوس کرتے ہیں۔ ذیشان کی جان گئی،لیکن مقدمہ اس کےبھائی کےخلاف درج کیاجارہاہے۔ذیشان کوووٹ پرپہرہ دینےپرنشانہ بنایاگیا۔ ذیشان کوسیدھی گولیاں مارکرہلاک کردیاگیا۔ اگرپتہ ہوتایہ 2قیمتیں جانیں لیں گےتوڈسکہ کی سیٹ انکوصدقےمیں دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چوروں نےجوظلم کیاوہ سب کوبتائیں گے، ظلم کاحساب اس دنیااوراگلی دنیامیں بھی دیناپڑےگا۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کےکارکن کےخاندان سےبھی اظہارتعزیت کرتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں