پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں47ارب روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس کے اضافے سی44800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں47ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ63.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پیٹرولیم ،کیمیکل اور فوڈز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں487.85پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس44333.68پوائنٹس سے بڑھ کر44821.53پوائنٹس ہو گیا اسی طرح178.45پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17343.02پوائنٹس سے بڑھ کر17521.47پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30504.63پوائنٹس سے بڑھ کر30770.14پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں47ارب28کروڑ23لاکھ3ہزار384روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب47ارب64کروڑ37لاکھ 64ہزار252روپے سے بڑھ کر77کھرب94ارب92کروڑ60لاکھ67ہزار636روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو11ارب روپے مالیت کی33کروڑ43لاکھ28ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 13ارب روپے مالیت کے 38کروڑ85لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر356کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،116میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سروسز فیبرک3کروڑ42لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ64لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ54لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ96لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم1کروڑ61لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔
قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں50.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر5900.00روپے ہو گئی اسی طرح42.51روپے کے اضافے سے ہانی نون لیب کے حصص کی قیمت بڑھ کر617.61روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں83.25روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1597.75روپے ہو گئی اسی طرح47.17روپے کی کمی سے پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت گھٹ کر1102.50روپے پر آ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں