آریان خان منشیات کیس،این سی بی نے بھارتی وزارتِ خارجہ سے مدد مانگ لی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی درخواستِ ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے این سی بی کے خصوصی وکیل اے ایس جی انل سنگھ نے کہا کہ ایجنسی اس کیس میں سامنے آنیوالے بیرون ملک تعلقات پر تحقیقات کے لیے وزارت خارجہ سے مدد مانگ رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کے خصوصی وکیل کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر جبکہ کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں توضمانت کی درخواست دائر کرنا غلط ہے۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ایجنسی اس کیس میں سامنے آنیوالے بیرون ملک تعلقات پر تحقیقات کے لیے وزارت خارجہ سے مدد مانگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ دیگر ملزمان سے منشیات کی تجارتی مقدار برآمد ہوئی ہے ، اس لئے ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے والے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 37کے تحت درخواست دیں گے۔وکیل نے کہا کہ جب جرم میں تجارتی مقدار شامل ہو تو یہ دفعہ ضمانت دینے کو مشکل بنا دیتی ہے۔اے ایس جی نے آریان خان کے پاس سے منشیات برآمد نہ ہونے کے دعوے کی بھی تردید کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں