سجل میرے لیے بہت اسپیشل ہے، یمنی زیدی

کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ یمنی زیدی نے کہا ہے کہ سجل علی ان کے لیے بہت ہی اسپیشل ہیں۔یمنی زیدی نے انسٹا لایئو سیشن میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ساتھی اداکار بلال عباس کے بارے میں کہا کہ بلال تو بھئی بالہ عبداللہ ہے ہمارا، اور ماشااللہ انہیں اتنا بیسٹ ایوارڈ ملا ہے اس کے لیے انہیں بہت مبارکباد ۔

اسی دوران اداکارہ سجل علی نے اس انسٹا لایئو سیشن میں کمنٹ کیا تو اپنی ساتھی اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے یمنی نے کہا کہ سجل بہت پیاری ہے ۔انہوں نے اپنے اس لائیو سیشن میں بتایا کہ سجل ان کیلئے لکس اسٹائل ایوارڈ جیتنے پر بہت مزیدار مٹھائی لے کر آئی تھیں۔یمنی زیدی نے کہا کہ سجل میرے لئے بہت بہت ہی اسپیشل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں