میگھن مارکل کی ہالی ووڈ میں واپسی کی تیاری ، سپر ہیرو کے کردار کی تلاش

نیو یارک (شوبز ڈیسک) شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ہالی ووڈ میں واپسی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں، انہیں اداکاری کی دنیا میں واپسی پر سپر ہیرو کے کردار کی تلاش ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی مبصر نیل شان کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل مبینہ طور پر ہالی ووڈ میں واپسی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈچز آف سسیکس میگھن کا ایک عام شہری کی طرح زندگی گزارنے کا فیصلہ کرنے کے بعد اب انہیں ایک ایسے سپر ہیرو کے کردار کی تلاش ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ذرائع کے مطابق مستقبل میں میگھن مارکل کو بلاک بسٹر فلم میں ایک اہم کردارادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں