راولپنڈی:دونوں تھانوں کی پولیس کی مشترکہ کاروائی ، خاتون پر تشددمیں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) دونوں تھانوں کی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون پر تشددمیں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا،ترجمان پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا، تاہم سی پی او کے احکامات پر پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیا،سی پی اوکے حکم پر سول لائنز اور صدر بیرونی پولیس کی مشترکہ کاوش سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ملزمان کی شناخت حسن اور نازیہ کے نام سے ہوئی ہے، ایس ایچ اوصدربیرونی نے بتایاکہ متاثرہ خاتون پر تشدد کرنے والی خاتون نازیہ اس کی نند جبکہ ملزم حسن اس کی دوسری نند کا شوہر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں