راولپنڈی:تھانہ گنج منڈی پولیس نے خود پیسے وصول کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے والے کو گرفتار کرلیا

پولیس کو کامران حید ر سیلز مین نے درخواست دی کہ آرڈر بکر حسیب آفتاب نے 3لاکھ 50ہزار روپے کا سامان وصول کیا

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ گنج منڈی پولیس نے خود پیسے وصول کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے والے کو گرفتار کرلیا،پولیس کو کامران حید ر سیلز مین نے درخواست دی کہ آرڈر بکر حسیب آفتاب نے 3لاکھ 50ہزار روپے کا سامان وصول کیا، حسیب نے اسے کال کرکے بتایاکہ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر3لاکھ50روپے چھین لیے ہیں،گنجمنڈی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا،پولیس نے حالات و واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے حسیب آفتاب کو حراست میں لے کر تفتیش کی،تفتیش کے دوران ملزم حسیب نے رقم چھیننے کا ڈرامہ رچانے اور جھوٹی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے کا اعتراف کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں