راولپنڈی ،پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،مقدمات درج کرلئے

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شعیب اختر اوردولت خان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ اوصدرواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ریاض کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستو ل30بور معہ ایمونیشن برآ مدکیا،جبکہ ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر بٹ کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں