تین روزہ تھرو بال کوچنگ کا اختتام ڈائریکٹر میڈی کیم

ظفر ریاض باری نے کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ تھروبال کوچنگ کورس گذشتہ روز منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں شروع اختتام پذیر ہو گیا ،کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایڈمن میڈی کیم گروپ آف کمپنیز ظفر ریاض باری تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

پاکستان روک بال فیڈریشن کے چیئرمین سعید آرائیں، سندھ ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر مسعود اختر، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں بھی موجود تھے۔ کورس میں ملک بھر سے 50 کوچز اور اسکول ٹیچرز نے حصہ لیا۔مس ام لیلیٰ نے فزیکل فٹنس، فوٹور اور اسٹرینتھ پر فزیکلی لیکچر دیا اور مقبول آرائیں نے تھروبال کے رولز اور ریگولیشن پر فزیکلی لیکچر دیا گیا اور پریکٹس میچز کے دوران ٹیکنیکل تربیت بھی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں