لاہور میں ہونیوالی 66 ویں نیشنل ویمنز سائیکلنگ چمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پشاور(اسپورٹس ڈیسک) لاہور میں ہونیوالی 66 ویں نیشنل ویمنز سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے خیبرپختونخوا کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے یہ مقابلے اٹھارہ اکتوبر سے شروع ہوگی‘پی ایس بی ویلوڈرم میں ہونیوالے مقابلوں میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان ‘اسلام آباد ‘پی او ایف ‘ایس ایس جی سی اور بائیکستان کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اس میں100 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں خیبرپختونخوا کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے کیا ‘ ان میں خواتین کھلاڑیوں میں نازیہ خان ‘ نورالعین‘فریال خان ‘فریال خان ‘ملائیکہ شاہد‘صباء اور زلیخابختیار شامل ہیں جبکہ لڑکوں میں ساجد علی ‘عبداللہ ‘صادق اللہ ‘عمران خان ‘عمر فاروق ‘یوسف جونیئر اور اسد اللہ جونیئر شامل ہیں چیمپئن شپ اٹھارہ سے بیس اکتوبر تک ہوگی جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں ‘صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے بتایا کہ بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے امید ہے کہ کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ‘خیبرپختونخوا کی ٹیم لاہور کے ویلوڈرم پر ٹریننگ کررہی ہے ‘اختتامی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا مہمان خصوصی ہوں گی جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ٹیم بہترین ٹریننگ کررہی ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی توقعات پر پورا اتریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں