بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے ‘گڈزٹرانسپورٹرز

حکومتی ارکان باہر نکل کر دیکھیں عوام تبدیلی سے کتنے عاجز آ چکے ہیں

لاہور(بیورو رپورٹ) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی گیس پٹرول کی قیمتوںمیں کمی کا اعلان کرے،حکومتی لوگ باہر نکل کردیکھیںعوام تبدیلی سے کتنے عاجز آچکے ہیں، بجلی، گیس ،ادویا ت اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس سطح پر پہنچا دی گئی ہے کہ عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔
ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ ایک جانب مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کررکھا ہے تودوسری جانب کاروباری صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کارو باری افراد ذہنی مریض بن چکے ہیں ، عام آدمی طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے، عوام حکمرانوں کی نا اہلیوں کے باعث معاشی و معاشرتی مسائل کی زد میں ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ عمران خان کے وعدے وفا ہوتے نظر نہیں آرہے ،اقتدار میں آنے سے پہلے پی ٹی آئی عوام کو دودھ اور شہد کی نہریں بہانے دینے کے خواب دکھاتی رہی اور اب عوام پر مہنگائی کا اس قدر بوجھ ڈال دیا گیا ہے کہ غریب عوام کیلئے جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہوچکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں