گوبیز پینٹس پولو کپ ،ایف سی پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 9-5.5 سے ہرا دیا

لاہور(بیورو رپورٹ) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کے دوسرے دن ایف سی پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 9-5.5 سے ہرا دیا۔ دوسرے دن کھیلے گئے میچ میں ایف سی پولو ٹیم نے نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 9-5.5 سے ہرایا۔

ایف سی پولو ٹیم کی طرف سے حوالدر شہزاد احمد نے چھ، نائیک آصف نے دو جبکہ حوالدر ضیاء الرحمان نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی طرف سے رافع شیخ نے چار جبکہ میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ کل جمعتہ المبارک کو دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں