کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،گھر، مکان، دکان کرائے یا گروی پر دینا ہے تو تھانے میں اندراج کروانا ہوگا

لاہور (بیورو رپورٹ) کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،گھر، مکان، دکان کرائے یا گروی پر دینا ہے تو تھانے میں اندراج کروانا ہوگا،اندراج نہ کرنے کی صورت میں مالک مکان اور کرایہ دار دونوں پرمقدمہ درج ہوگا، مالکان کو دکان، مکان کرائے پر دینے سے پہلے کرایہ دار کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرنا ہوگی، قبضہ گروپ عموماً کرادیہ داروں کے روپ میں گھروں، دکانوں پر قابض ہوجاتے ہیں، رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1091 مقدمات درج کئے گئے،لاہور پولیس نے خلاف ورزی پر 02 ہزار 182 مالکان اور کرایہ داروں کو گرفتار کیا، سرچ آپریشنز کے دوران 40 ہزار سے زائد کرایہ داروں کے اندراج کا ریکارڈ چیک کیا گیا،کرایہ داری کے اندراج کیلئے شہری قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز میں تشریف لاسکتے ہیں، شہری اپنے گھر، دکان کی حفاظت کیلئے کرایہ داروں کا اندراج لازمی کروائیں، شہری مشکوک افراد اور حرکات وسکنات کے بارے فوری ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں