امریکا میں طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، متعدد گھر تباہ

حادثے میں2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔،رہائشی علاقے میں گرنے سے 2 انجن پر مشتمل جہاز میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، غیر ملکی میڈیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک – تفصیلات کے مطابق امریکی شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ۔
رپورٹس کے مطابق پیش آنے والے حادثے میں2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشی علاقے میں گرنے سے 2 انجن پر مشتمل جہاز میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے متعدد گھر تباہ ہو گئے اور کئی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آ گئیں جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب فرانس میں ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی ) کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے 3 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سینٹ جین ڈی لوز کے علاقے میں ٹرین گزرنے کے وقت پٹری پر4 تارکین وطن لیٹے تھے، ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔
پٹری پر4 تارکین وطن لیٹے تھے، ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ —فوٹو: اے پی پٹری پر4 تارکین وطن لیٹے تھے، ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ اے پی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 تارکین وطن الجزائر کے شہری ہیں جبکہ باقی 2 کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی۔ اس کے علاوہ پولیس کے مطابق ان افراد کے پٹری پر لیٹنے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں